Add To collaction

07-Aug-2022 لیکھنی کی کہانی - میرا ہمسفر

بسم اللہ الرحمن الرحیم 
میرا ہمسفر 
سمیہ عامر خان 

 اے میرے ہم سفر
میری دل اور روح کے بہترین ساتھی ہو
 تم میرے سب سے اچھے دوست ہو
تم میری زندگی کے سب سے بہترین ساتھی ہو
تم میری زندگی ہو 
تم میری کائنات ہو 
تمہارے بازو میرے محافظ
 تمہاری آنکھیں میری رہنمائی 
میرے اچھے اور برے وقت کے ساتھی 
اے میرے ہم نوا 
میرے چارہ گر 
تم وہ ہوا ہو جو میرے بادبانوں کو صحیح سمت میں لے جاتی ہے
تم میری صبح ہو
 تم میری شام ہو 
سنو! 
اے ہم نوا !
تمہاری  یہ حسین سی مسکراہٹ  
مجھ پر محبتوں کے رنگ بکھیر جاتی ہے 
جیسے بارش میں آسمان پر دھوپ 
قوس قزاح بکھیر دیتی ہے
رب تعالیٰ سے دعا ہے 
تمہارا یہ دلکش ساتھ ہمیشہ میسر ہو
تم یونہی مسکراتے رہو
کہ تمہاری یہ مسکراہٹ
 زندگی کے خالی صفحات پر 
خُلوص و مہر و وفا کے کچھ یوں رنگ بکھریں
کہ جو منزلوں کا سراغ ہو
کہ جو تیرگی میں چراغ ہو
 اور تمہیں وہ سب رنگ حاصل ہو

   23
13 Comments

Maria akram khan

14-Sep-2022 12:52 AM

MASHA ALLAH 💜 Bohat khoob ❤️

Reply

Aniya Rahman

10-Aug-2022 09:58 PM

Nice

Reply

Gunjan Kamal

09-Aug-2022 08:55 PM

👌👏

Reply